ایم پی اے میاں شعیب اویسی کا جلوس روٹس کا معائنہ
بہاول پور(بیورورپورٹ) ایم پی اے میاں محمد شعیب اویسی نے اپنے حلقہ (بقیہ نمبر51صفحہ12پر )
میں محرم الحرام کے مقررہ عزاداری جلوسوں کے روٹس کا معائنہ کیا ۔تفصیل کے مطابق ایم پی اے میاں محمد شعیب اویسی نے کوٹ دادوں گھلواور اور گردنواح میں محرم الحرم کے جلوس اور امام بارگاہوں کا معائنہ کیا انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے مقدس ایام کے دوران فرقہ واریت ،بھائی چارے اور اتحاد المسلمین کی فضا کوقائم رکھنادین اسلام کی تعلیمات کا عملی تفسیرہے دین اسلام کی خاطر حضرت امام حسینؓ نے اپنی اور اپنے کنبے کی قربانی دے کر اپنے نانا حضور اکرم ؐکے دین کو بچایا علاقہ مکین اور امن کمیٹی کے ممبران انتظامی افسران کے مابین مستقل رابطہ تعاون مکمل ہم آہنگی کے لیے کردار ادا کریں دوران جلوس اور مجالس غیرمتعلقہ اشخاص پر کڑی نظر رکھیں بغیر تلاشی کے جلوس اور امام بارگاہ میں داخل نہ ہونے دیں آخر میں کہاکہ میں اس کی دس محرم الحرام تک نگرانی کرتارہوں گا اس موقع موجود حاجی رحیم بخش ڈاونج ، عبداللہ بلوچ ،کونسلر مہر دلشاد چاون ،عبدالخالق اور عمائدین علاقہ بھی موجود تھے ۔