رجسٹری برانچ بہاولپور ‘ اہلکاروں کا عرضی نویسوں کے ذریعے مال بٹورنے کا انکشاف

رجسٹری برانچ بہاولپور ‘ اہلکاروں کا عرضی نویسوں کے ذریعے مال بٹورنے کا ...

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)رجسٹری برانچ بہاولپور میں عرصہ دراز سے تعینات اہلکاروں نے لوٹ کھسوٹ کیلئے نیاراستہ نکال لیاہے خودڈیل کرنے کی بجائے عرضی نویسوں کاسہارا(بقیہ نمبر36صفحہ7پر )

لے کرمال اکٹھاکرناشروع کردیاہے باوثوق ذرائع نے بتایاہے کہ تحصیل صدر آفس میں موجود ٹاؤٹ نماعرضی نویسوں رجسٹری برانچ کے افسران واہلکاروں کی ملی بھگت سے رجسٹریاں تحریرکرنے کے ساتھ ساتھ رجسٹریاں پاس کرانے کاٹھیکہ بھی طے کرناشروع کررکھاہے اس طرح رجسٹری کی مالیت کے مطابق10 ہزار سے لے کر2 لاکھ روپے تک رشوت وصول کی جاتی ہے اورپھرافسران سے رجسٹریاں پاس کرائی جاتی ہے جولوگ ان کیساتھ ڈیل نہیں کرتے ان کی رجسٹریوں پرموقع پرچیک کرنے کااعتراض لگاکرواپس بھیج دیاجاتاہے اس طرح کئی روز تک ذلیل وخوار کیاجاتاہے اس سلسلہ میں سب رجسٹرار کاکہناہے کہ وہ میرٹ پررجسٹریاں کرتے ہیں اورکسی قسم کی بیرونی مداخلت نہیں ہوتی ہے۔

مال

مزید : ملتان صفحہ آخر