منی بجٹ مسائل کا سونامی ، اپوزیشن ، لوگوں کو جلد ریلیف ملے گا : حکومتی ارکان
ملتان(نیوز رپورٹر)حکومت کی جانب سے جاری ہونیوالے منی بجٹ پر سیاسی رہنماؤں اور تاجر کمیونٹی کی جانب سے ملا جلا رد عمل سامنے آیا ہے موجودہ حکومت کی حمایت کرنیوالوں نے اس بجٹ کو زمینی حقائق کے عین مطابق قرار دیا ہے جبکہ اپوزیشن سے وابستگی رکھنے والوں نے اس منی بجٹ کو عمران خان کے دعوؤں کے برعکس اور عوام کیلئے مشکلات کا باعث قرار دیا ہے ایوان تجارت و صنعت کے نومنتخب ممبران خواجہ محمد حسین اور طارق خان نے بجٹ کو درست قرار(بقیہ نمبر52صفحہ12پر )
دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کو درآمدات کی حوصلہ شکنی اور برآمدات کو بڑھانے کیلئے مؤثر اقدامات کرنے چاہئیں۔بجٹ متوازن ہے تاہم گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کے فیصلہ پر نظر ثانی کرنی چاہیے مسلم لیگ ن کے رہنما شیخ محمد طارق رشید اور پیپلزپارٹی کے رہنما نفیس احمد انصاری نے بجٹ پر اظہار خیال کرتے ہوئے اسے عوام کی توقعات کے برعکس قرار دیا ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان پچھلے چار سالوں سے عوام کو جس ریلیف دینے کے خواب دکھا رہے تھے ان کی تعمیر آج گیس،بجلی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کی صورت میں سامنے آگئی ہے۔خواجہ شفیق اور اختر بجٹ نے کہا کہ حکومت اس منی بجٹ کے فیصلوں پر دوبارہ نظرثانی کرے۔رکن صوبائی اسمبلی حاجی جاوید اختر انصاری اور خواجہ سلیمان صدیقی نے کہا کہ عمران خان موبائل،لگژری گاڑیوں،سگریٹ ودیگر ایٹمز پر ڈیوٹی لگاکر احسن اقدام کیا ہے۔جس سے لوگوں کو ریلیف ملے گا۔
منی بجٹ