پاکستان اور برطانیہ ترقی و خوشحالی کے فت میں مضبوط شراکت داری ہیں:عثمان بزدار

پاکستان اور برطانیہ ترقی و خوشحالی کے فت میں مضبوط شراکت داری ہیں:عثمان بزدار

لاہور (جنرل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے نئے پاکستان کی بنیاد رکھ دی، پاکستان اور برطانیہ ترقی و خوشحالی کے سفر میں مضبوط شراکت دار ہیں۔ منگل کو وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے برطانوی وزیرداخلہ ساجد جاوید نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا، تعلیم و صحت اور قانون کی حکمرانی کے پروگرام میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ساجد جاوید نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں کمی خوش آئند ہے، دہشت گردی اور انتہا پسندی ہم سب کا مشترکہ چیلنج ہے، پنجاب حکومت کے ساتھ باہمی تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں، مجھے خوشی ہے کہ پنجاب حکومت محنت کے ساتھ کام کر رہی ہے۔

عثمان بزدار

مزید : کراچی صفحہ اول