تبدیلی کا وعدہ پورا کریں گے اور پنجاب کو بدلیں گے،ترقی یافتہ علاقوں کی ترقی کا تسلسل برقرار رکھیں گے:وزیراعلیٰ عثمان بزدار

تبدیلی کا وعدہ پورا کریں گے اور پنجاب کو بدلیں گے،ترقی یافتہ علاقوں کی ترقی ...
تبدیلی کا وعدہ پورا کریں گے اور پنجاب کو بدلیں گے،ترقی یافتہ علاقوں کی ترقی کا تسلسل برقرار رکھیں گے:وزیراعلیٰ عثمان بزدار

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ تبدیلی کا وعدہ پورا کریں گے اور پنجاب کو بدلیں گے،ترقی یافتہ علاقوں کی ترقی کا تسلسل برقرار رکھیں گے،عوام کی ترقی ہمارا عزم ہے،پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے رکن پنجاب اسمبلی چودھری محمد نعیم ابراہیم نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے 100 روزہ ایجنڈے پرعملدرآمد کے لئے دن رات کام جاری ہے،وزیراعظم عمران خان کا 100روزہ ایجنڈا پاکستان کی ترقی کا پروگرام ہے، عوام کی ترقی ہمارا عزم ہے،پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ تبدیلی کا وعدہ پورا کریں گے اور پنجاب کو بدلیں گے،ترقی یافتہ علاقوں کی ترقی کا تسلسل برقرار رکھیں گے اور کم ترقی یافتہ علاقوں کو ترقی یافتہ علاقوں کے برابر لائیں گے جبکہ ہرشہری کے حالات بدلیں گے،تبدیلی آکررہے گی۔

مزید : قومی /سیاست /علاقائی /پنجاب /لاہور