عمران خان نے خصوصی طیارہ استعمال کرکے اپنے وعدے کی نفی کردی،مریم اورنگزیب

عمران خان نے خصوصی طیارہ استعمال کرکے اپنے وعدے کی نفی کردی،مریم اورنگزیب
عمران خان نے خصوصی طیارہ استعمال کرکے اپنے وعدے کی نفی کردی،مریم اورنگزیب

  

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان نے غیر ملکی دورے کے لیے خصوصی طیارے کا استعمال کرکے اپنے وعدوں کی نفی کی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب پرردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے ٹوئٹر پر وزیراعظم کی خصوصی طیارے والی تصویر کے ساتھ لکھا کہ ’کیا یہ پتنگ ہے؟ کیایہ پرندہ ہے، نہیں یہ تو خاص جہاز ہے جو کہ عمران خان نے کہا تھا کہ وہ کبھی استعمال نہیں کریں گے۔

مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری نے کہا تھا کہ منصب سنبھالنے کے تین ماہ تک وزیراعظم بیرون ملک کا دورہ نہیں کریں گے اور یہ بھی کہا تھا کہ عمران خان بیرون ملک دوروں میں خصوصی طیارہ استعمال نہیں کریں گے۔

ترجمان (ن) لیگ کا کہنا تھا کہ کنٹینر سے لے کر الیکشن اور قوم سے خطاب میں کیے گئے وعدوں میں سے پی ٹی آئی نے ابھی تک کچھ بھی پورا نہیں کیا، انہوں نے جھوٹ بولا اور دھوکا دیا۔

مزید : سیاست /علاقائی /اسلام آباد