دونوں ریلیکس ہو جائیں پھر سماعت شروع کرتے ہیں، نیب پراسیکیوٹر اور خواجہ حارث میں تلخی پر جج کے ریمارکس

دونوں ریلیکس ہو جائیں پھر سماعت شروع کرتے ہیں، نیب پراسیکیوٹر اور خواجہ حارث ...
دونوں ریلیکس ہو جائیں پھر سماعت شروع کرتے ہیں، نیب پراسیکیوٹر اور خواجہ حارث میں تلخی پر جج کے ریمارکس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) احتساب عدالت میں سابق وزیر اعظم نواز شریف و دیگر کےخلاف العزیزیہ سٹیل مل ریفرنس کی سماعت شروع ہو گئی ہے۔ نیب پراسیکیوٹر اور خواجہ حارث کے درمیان تلخ کلامی ہوئی ہے۔
قومی احتساب بیورو (نیب) کے دائر کردہ ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک کر رہے ہیں۔ نواز شریف کو آج 15 ویں بار اڈیالہ جیل سے احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔ سابق وزیراعظم کو سخت سیکیورٹی میں اڈیالہ جیل سے لانے والے قافلہ میں موبائل جیمرز اور ایمبولینس بھی شامل تھی۔
سماعت شروع ہوتے ہی نیب پراسیکیوٹر اور خواجہ حارث کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے مو¿قف اختیار کیا کہ اگر پورا دن مل گیا تو واجد ضیا پر آج جرح مکمل کرلوں گا جبکہ نیب نے گزشتہ روز بھی اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپنے دلائل مکمل نہیں کئے اور آج تک کی مہلت مانگ لی ہے اس لیے آج پھر ہائیورٹ جانا ہے اگر جرح کے بجائے ایم ایل اے سے متعلق ہی درخواست پر دلائل سن لیں ؟
جج نے خواجہ حارث کو ریمارکس شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جتنی جرح ابھی ہو سکتی ہے کرلیں باقی ہائی کورٹ سے واپس آکر کر لینا۔ نیب پراسیکیوٹر سردار مظفر عباسی نے کہا کہ خواجہ حارث اڑھائی تین ماہ سے ایک ہی گواہ پر جرح کر رہے ہیں۔ خواجہ حارث نے موقف اختیار کیا کہ نیب پراسیکیوٹر کی وجہ سے جرح لمبی ہو رہی ہے، کبھی یہ بلاوجہ اعتراضات کرتے ہیں اور کبھی سپریم کورٹ بھاگ جاتے ہیں۔ نیب میرا جرح ختم کرنے کی بھی درخواست دائر کر دے۔
جس کے باعث جج نے دس منٹ کا وقفہ دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ریلیکس ہو جائیں پھر سماعت شروع کرتے ہیں۔ جج نے ریمارکس دیئے کہ طے یہ ہوا تھا کہ خواجہ حارث آج اپنی جرح ختم کریں گے۔ خواجہ حارث نے مو¿قف اختیار کیا کہ میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ اگر مجھے پورا دن مل جائے تو میں جرح ختم کرلوں گا۔
گزشتہ سماعت میں نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے سعودی حکام کو لکھے گئے ایم ایل اے کو عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنانے پر دلائل مکمل کیے تھے۔ خواجہ حارث آج پھر استغاثہ کے گواہ واجد ضیا پر جرح کریں گے۔