وزیراعظم ہاﺅس میں نیلام ہونے والی بھینسوں میں بھینسا بھی شامل

وزیراعظم ہاﺅس میں نیلام ہونے والی بھینسوں میں بھینسا بھی شامل
وزیراعظم ہاﺅس میں نیلام ہونے والی بھینسوں میں بھینسا بھی شامل

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کی حکومت عام لوگوں کو ابھی تک کوئی بڑا ریلیف تو نہیں دے پائی مگر تفریح کیلئے روز ایک نیا سامان تیار کرتی ہے۔

حکومت کی جانب سے گزشتہ ایک ہفتے سے وزیراعظم ہاؤس کی جن آٹھ بھینسوں کا بہت زیادہ تذکرہ تھا ان میں سے ایک (بھینسا)نکل آیا ہے۔ نیلام عام کے سرکاری اشتہار میں اب آٹھ بھینسوں کی بجائے تین بھینسوں کا ذکر ہے جبکہ چار کٹی اور ایک کٹا لکھا ہوا ہے۔ان کا نیلام عام27 ستمبر کو وزیراعظم ہاؤس کے باڑے میں ہوگا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد