چیف جسٹس ثاقب نثار نے اسحاق ڈار کو اب تک کا سب سے بڑا جھٹکا دیدیا، عہدے سے ہٹا دیا لیکن کون سے؟ بڑی خبر آ گئی

چیف جسٹس ثاقب نثار نے اسحاق ڈار کو اب تک کا سب سے بڑا جھٹکا دیدیا، عہدے سے ہٹا ...
چیف جسٹس ثاقب نثار نے اسحاق ڈار کو اب تک کا سب سے بڑا جھٹکا دیدیا، عہدے سے ہٹا دیا لیکن کون سے؟ بڑی خبر آ گئی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزسے متعلق ازخودنوٹس کی سماعت میں چیف جسٹس ثاقب نثار نے اسحاق ڈارکوچیئرمین بورڈ آف گورنرکے عہدے سے ہٹانے کاحکم دیتے ہوئے وزارت خارجہ اوردیگرفریقین سے جواب طلب کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزسے متعلق ازخودنوٹس کی سماعت چیف جسٹس ثاقب نثار نے سپریم کورٹ میں کی ۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ بورڈ آف گورنرزکے چیئرمین اسحاق ڈارملک سے فرارہیں اور عدالت اسحاق ڈارکواشتہاری قراردے کرریڈ وارنٹ جاری کرچکی، بورڈ آف گورنرزکے چیئرمین کی عدم موجودگی میں بورڈغیرفعال ہے۔یوایچ ایس کے بورڈآف گورنرزکی میٹنگ ہر2سال بعدہونی چاہیے جبکہ 2016 سے اب تک کوئی اجلاس نہیں ہوا۔عدالت نے اسحاق ڈارکوچیئرمین بورڈ آف گورنرکے عہدے سے ہٹانے کاحکم دیتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ پنجاب حکومت 3 روزکے اندریونیورسٹی کے نئے چیئرمین کوتعینات کرے۔سپریم کورٹ نے وزارت خارجہ اوردیگرفریقین سے بھی جواب طلب کرلیا۔

مزید : اہم خبریں /قومی /جرم و انصاف /علاقائی /اسلام آباد