”اگر پاکستانی ٹیم نے یہ کام نہیں کیا تو باولر ز بہت پریشر میں رہیں گے کیونکہ ۔۔۔“رمیض راجہ نے بھارت شکست دینے کیلئے پاکستانی کھلاڑیوں کو بہترین مشورہ دیدیا

”اگر پاکستانی ٹیم نے یہ کام نہیں کیا تو باولر ز بہت پریشر میں رہیں گے کیونکہ ...
”اگر پاکستانی ٹیم نے یہ کام نہیں کیا تو باولر ز بہت پریشر میں رہیں گے کیونکہ ۔۔۔“رمیض راجہ نے بھارت شکست دینے کیلئے پاکستانی کھلاڑیوں کو بہترین مشورہ دیدیا

  

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کے سابق کھلاڑی اوردنیائے کرکٹ کے معروف کمنٹیٹر رمیض راجہ نے پاکستان کو بھارت کے ساتھ میچ میں کامیابی کیلئے بہترین مشورہ دیدیاہے ۔

نجی ٹی وی جیونیوز میں بھارتی صحافی نے رمیض راجہ کو مخاطب کرتے ہوئے سوال کیا کہ ” ہم نے پاکستان کا پہلا مقابلہ دیکھا ہے اور اگر دونوں ٹیموں کو دیکھیں تو ہر کوئی یہ کہہ رہاہے کہ پاکستان فیورٹ ہے اور بھارت سے ایک قدم آگے ہے ؟ ۔“ رمیض راجہ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میرا نہیں خیال کیونکہ ہانگ کانگ کے خلاف پاکستان کی پرفارمنس بس پوری پوری تھی ، فاسٹ باولر نے گیند کو زیادہ سوینگ نہیں کیا ، پاکستان کے پاس سپینرز کا ڈپارٹمنٹ نہیں ہے جبکہ بھارت اور افغانستان کے پاس سپینرز کا ڈپارٹمنٹ ہے ۔“

رمیض راجہ کاکہناتھا کہ پاکستان اگر نئے بالز پر وکٹ نہیں لے گا تو باولنگ بہت زیادہ پریشر میں رہے گی اور خصوصی طور پر بھارت کے بلے بازوں کے خلاف ۔

مزید : کھیل