دونوں ہاتھوں سے معذور ہونے والے 8 سالہ بچے کے والدین اور کے الیکٹرک میں معاہدہ طے پاگیا

دونوں ہاتھوں سے معذور ہونے والے 8 سالہ بچے کے والدین اور کے الیکٹرک میں ...
دونوں ہاتھوں سے معذور ہونے والے 8 سالہ بچے کے والدین اور کے الیکٹرک میں معاہدہ طے پاگیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کے الیکٹرک کی غفلت کے باعث دونوں ہاتھوں سے معذور ہونے والے 8 سالہ بچے کے والدین اور کے الیکٹرک میں معاہدہ طے پاگیا ہے۔

کراچی کے علاقے احسن آباد میں بجلی کے تار گرنے سے بچے کی معذوری سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ دوران سماعت کے الیکٹرک کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ کے الیکٹرک اورعمر کے اہلخانہ کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے ، الیکٹرک کمپنی نے متاثرہ بچے عمر کے اہلخانہ کو معاوضہ دینے کا معاہدہ کرلیا ہے۔معاہدے کے تحت عمر کے اہلخانہ کو 25 ہزار روپے ماہانہ دیا جائے گا جبکہ اس معاوضے میں سالانہ 5 فیصد اضافہ بھی ہوگا۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی