عمران خان نے زلفی بخاری کواپنا معاون خصوصی بنایا تو اس کے بعد زلفی بخاری کیلئے زندگی کی ایک اور سب سے بڑی خوشخبری آ گئی ، سن کر عمران خان بھی انہیں داد دیئے بغیر نہ رہ پائیں گے

عمران خان نے زلفی بخاری کواپنا معاون خصوصی بنایا تو اس کے بعد زلفی بخاری ...
عمران خان نے زلفی بخاری کواپنا معاون خصوصی بنایا تو اس کے بعد زلفی بخاری کیلئے زندگی کی ایک اور سب سے بڑی خوشخبری آ گئی ، سن کر عمران خان بھی انہیں داد دیئے بغیر نہ رہ پائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان نے قریبی دوست زلفی بخاری کو اپنا معاون خصوصی تعینات کر دیاہے تاہم اب زلفی بخاری کیلئے ایک بڑی خوشخبری آ گئی ہے کہ ان کی فلم ” کیک “ کو آسکر ایوارڈ کی نامزدگی کیلئے منتخب کر لیا گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق سید ذوالفقار بخاری فلم کے پروڈیوسر تھے اور یہ فلم 30 مارچ 2018 کو ریلیز کی گئی تھی جس نے تقریبا 12 کروڑ روپے کمائے تھے جبکہ اس فلم کے ڈائریکٹر عاصم عباسی تھے ۔فلم ’کیک‘ کو پاکستانی آسکر کمیٹی نے 91 ویں اکیڈمی ایوارڈز میں غیر ملکی زبان کی فلم کیٹیگری کے لیے نامزد کیا ہے، جس میں بھارت، ایران، ترکی، افغانستان اور دیگر ملکوں کی فلمیں بھی شامل ہیں۔
آسکر اعزاز کے لیے ’بہترین غیر ملکی زبان‘ فلم کی حتمی نامزدگیوں کا اعلان دی اکیڈمی موشن پکچر آرٹ اینڈ سائنس کی جانب سے آئندہ برس 22 جنوری کو کیا جائے گا جب کہ ایوارڈ تقریب 24 فروری کو ہوگی۔یاد رہے کہ گزشتہ برس پاکستانی فلم ’ساون‘ بھی آسکر ایوارڈ میں نامزدگی کے لیے منتخب کی گئی تھی۔اداکار عدنان ملک نے انسٹاگرام پر سب کو خوشخبری سنائی کہ فلم ’کیک‘ کو آسکر ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔
فلم 'کیک' میں عدنان ملک کے ساتھ اداکارہ آمنہ شیخ اور صنم سعید نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔یہ دو بہنوں کے گرد گھومتی گھریلو اور حقیقی زندگی کے اتار چڑھاو¿ پر مبنی رواں برس کی ایک دلچسپ فلم تھی جسے شائقین کی جانب سے خوب پسند کیا گیا تھا۔

مزید :

تفریح -