ضمنی انتخابات کے لیے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کے لیے الیکشن کمیشن کی تیاریاں مکمل

ضمنی انتخابات کے لیے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کے لیے الیکشن کمیشن کی تیاریاں مکمل
ضمنی انتخابات کے لیے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کے لیے الیکشن کمیشن کی تیاریاں مکمل

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضمنی انتخابات کے لیے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کے لیے تیاریاں مکمل کرلیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے 11 اورصوبائی اسمبلی کے 25 حلقوں میں پولنگ 14 اکتوبر کو شیڈول ہے جس کے لیے بیلٹ پیپرز کی چھپائی یوم عاشور کے بعد شروع ہوگی۔ضمنی انتخابات کے لیے بیلٹ پیپرز سرکاری پرنٹنگ پریس پر چھاپے جائیں گے جس کی نگرانی رینجرز اور ایف سی کے ذمے ہوگی۔ الیکشن کمیشن حکام کا کہنا تھا کہ 36 حلقوں کے لئے 95 لاکھ بیلٹ پیپرز چھاپے جائیں گے جس میں بلوچستان اور سندھ کے لیے 11 لاکھ، خیبرپختونخوا کے حلقوں کے لئے 17 لاکھ جب کہ پنجاب اور اسلام آباد کے لیے 67 لاکھ بیلٹ پیپرز کی چھپائی ہوگی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد