سپریم کورٹ،تحریک انصاف کے رہنما سردار یار محمد رند نااہلی کیس کا فیصلہ محفوظ

سپریم کورٹ،تحریک انصاف کے رہنما سردار یار محمد رند نااہلی کیس کا فیصلہ محفوظ
سپریم کورٹ،تحریک انصاف کے رہنما سردار یار محمد رند نااہلی کیس کا فیصلہ محفوظ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کے رہنما سردار یار محمد رند نااہلی کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا،عدالت نے درخواست گزارکے وکیل کوتحریری دلائل جمع کرانے کی ہدایت کردی۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی رہنما سردار یار محمد رند نااہلی کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جعلی ڈگری پرالیکشن لڑنے والا کہے میں میٹرک پاس ہوں،کیاایسے بندے پرنااہلی قانون کااطلاق نہیں ہوگا۔
سردار لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ میرے موکل کی ڈگری تسلیم شدہ ہے،شاہ عبدالطیف بھٹائی یونیورسٹی نے ادارے کوتسلیم کیاہے۔عدالت نے وکیل صفائی کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا اور درخواستگزار کے وکیل کو تحریری دلائل جمع کرانے کی ہدایت کردی۔