ضمنی انتخاب میں سمندرپارپاکستانیوں کے لئے آئی ووٹنگ کی سہولت کے معاملہ پر الیکشن کمیشن نے تفصیلات جاری کردی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی اسمبلی کے 11 اورصوبائی اسمبلی کے 25 حلقوں میں پولنگ 14 اکتوبر کو شیڈول ہے اور ضمنی انتخاب میں سمندرپارپاکستانیوں کے لئے آئی ووٹنگ کی سہولت کے معاملہ پر الیکشن کمیشن نے تفصیلات جاری کردی ۔
دستاویزکے مطابق 46 ممالک میں دس دس سے کم ووٹرز رجسٹر ہوئے اورہانگ کانگ پرتگال میں 10 دس ووٹرز رجسٹر ہوئے جبکہ 19 ممالک میں ایک ایک، 7 ممالک میں 2دو ووٹرز رجسٹر ہوئے۔ دستاویز میں مزیدکہنا تھا کہ جرمنی میں 66،ملائیشیا میں 50،فرانس میں 49 ووٹرز رجسٹر ہوئے جبکہ بحرین میں 164 اومان میں 144 ،اٹلی میں 130 ،اسپین میں 89 ووٹرز رجسٹر ہوسکے اسی طرح آئرلینڈ میں 47،سویڈن میں 38،نیوزی لینڈ میں 19،چین، جاپان میں 18،18،ہالینڈ میں 17اور سنگاپور،بیلجیم،سوٹزرلینڈ میں 16،16 جبکہ ترکی میں 11 ووٹرز رجسٹر ہوسکے۔دستاویز ات میں مزید کہنا تھا کہ این اے 243 کراچی کے لئے سب سے زیادہ 1353 ووٹرز نے رجسٹریشن کرائی جبکہ این اے 131 لاہور میں 1126 ،این اے 69 کے لئے 698 ووٹرز رجسٹر ہوئے اسی طرح این اے 53 اسلام آباد کے لئے 641،این اے 60 کے لئے 567 ووٹرز،این اے 124 کے لئے 510 ،این اے 63 کے لئے321 ووٹرز،این اے 65 کے لئے312،این اے35کے لئے304،پی پی 27 کے لئے253 ووٹرز جبکہ این اے56کے لئے،پی کے44 کے لئے185اورپی پی 201کے لئے112 ووٹرز رجسٹر ہوئے۔