پی آئی اے کی لاپتہ ائیر ہوسٹس نے کینیڈا میں سیاسی پناہ لے لی

پی آئی اے کی لاپتہ ائیر ہوسٹس نے کینیڈا میں سیاسی پناہ لے لی
پی آئی اے کی لاپتہ ائیر ہوسٹس نے کینیڈا میں سیاسی پناہ لے لی

  

لاہور(ویب ڈیسک) پی آئی اے کی ائیرہوسٹس فریحہ مختار نے کینیڈا میں سیاسی پناہ لے لی۔

روزنامہ ایکسپریس کے مطابق فریحہ مختار پر کرنسی اور قیمتی موبائل فونز سمگل کرنے کا الزام تھا جس کے باعث اسے 2015ءمیں معطل کیا گیا تھا۔ ائیرہوسٹس فریحہ مختار کے امریکہ سمیت تمام بین الاقوامی روٹس پر ڈیوٹی کرنے پر پابندی عائد تھی، تاہم اس کے باوجود ائیرہوسٹس کینیڈا جانے میں کامیاب ہوگئی۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق فریحہ مختار 11 ستمبر کو لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے پی آئی اے کی پرواز پی کے 789 سے ٹورنٹو گئی تھی اور جمعرات کو لاپتہ ہوئی۔ پی آئی اے کے مطابق فریحہ مختار لاہور سے تعلق رکھتی ہے مگر اس کی ڈیوٹی کراچی سے لگوائی گئی۔

کینیڈا کی پرواز پر فریحہ کی ڈیوٹی مبینہ طور پر پیپلز یونٹی کے کچھ عہدیداروں کی ملی بھگت سے لگی۔ ائیرہوسٹس کے کینیڈا میں غائب ہونے پر پی آئی اے کو 8ہزار ڈالر جرمانہ بھی ہوا۔ پی آئی اے انتظامیہ نے ائیرہوسٹس لاپتہ ہونے کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور کینیڈین پولیس کو بھی اطلاع کردی گئی ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور