اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت 26 ستمبر تک ملتوی

اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت 26 ستمبر تک ملتوی
اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت 26 ستمبر تک ملتوی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کےخلاف آمدنی سے زائد اثاثہ جات کے ضمنی ریفرنس کی سماعت 26 ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کےخلاف آمدنی سے زائد اثاثہ جات کے ضمنی ریفرنس پر سماعت ہوئی۔ سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی۔سماعت کے دوران کیس میں تینوں نامزد ملزمان سعید احمد، منصور رضا اور نعیم محمود عدالت میں پیش ہوئے۔

سعید احمد کے وکیل حشمت حبیب نے استغاثہ کے گواہ محسن امجد پر جرح کی جو مکمل نہ ہوسکی۔آئندہ سماعت پر بھی وکیل صفائی گواہ محسن امجد پر جرح جاری رکھیں گے۔ احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کےخلاف ریفرنس پر مزید سماعت 26 ستمبر تک ملتوی کردی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد