سکھوں کا علیحدہ مملکت کیلئے خالصتان ایڈمنسٹریشن کا تاریخی اعلان

سکھوں کا علیحدہ مملکت کیلئے خالصتان ایڈمنسٹریشن کا تاریخی اعلان
سکھوں کا علیحدہ مملکت کیلئے خالصتان ایڈمنسٹریشن کا تاریخی اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ویب ڈیسک) سکھوں نے علیحدہ مملکت کے حصول اور خالصتان کو چلانے کیلئے خالصتان ایڈمنسٹریشن کا تاریخی اعلان کردیا۔ خالصتان ایڈمنسٹریشن کی تفصیلات اقوام متحدہ میں تین سے چار ماہ میں ہونے والے ایک فالو اپ ایونٹ میں فراہم کی جائیں گی۔ اس تاریخی دن 35ویں سالانہ انٹرنیشنل سکھ کنونشن میں 15 ملکوں سے تعلق رکھنے والے سکھ نمائندے موجود تھے۔

اس کنونشن کا اہتمام سکھ فیڈریشن یو کے نے کیا تھا جس کو عام طور پر پہلی اور واحد سکھ پولیٹیکل پارٹی خیال کیا جاتا ہے جس تک گرونانک گوردوارہ ویلنہال ویسٹ مڈلینڈز میں 10ہزار سکھوں کی رسائی ہے۔

برطانیہ سے آنے والے سکھوں نے برطانیہ کے 100 ٹاﺅنز اور شہروں کے 200 سے زائد گوردواروں کی نمائندگی کی۔ پنجاب کے حوالے سے متعدد قراردادوں کے ساتھ اصولی طور پر خالصتان ایڈمنسٹریشن کا بھی اعلان کیا گیا جس کا واحد مقصد آزادی اور سکھ مملکت کا دوبارہ قیام ہے۔

مزید :

برطانیہ -