21 سالہ لڑکی کے ہاں بیک وقت تین بچوں کی پیدائش

21 سالہ لڑکی کے ہاں بیک وقت تین بچوں کی پیدائش
21 سالہ لڑکی کے ہاں بیک وقت تین بچوں کی پیدائش

  

گجرات (ویب ڈیسک) 21 سالہ لڑکی کے ہاں بیک وقت تین بچوں دو بیٹوں اور ایک بیٹی کی پیدائش۔

تفصیلات کے مطابق گجرات کے علاقہ گلبرگ کالونی کے رہائشی 22 سالہ ابرار اور 21 سالہ ہاجرہ کے بیک وقت تین بچے پیدا ہوئے ہیں جن میں دو بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہیں۔

محرم الحرام کی مناسبت سے ابرار نے اپنے بچوں کے نام حسن، حسین اور زاہرا رکھے ہیں۔ ڈاکٹرز کے مطابق ماں اور تینوں بچے صحت مند ہیں۔

مزید : علاقائی /پنجاب /گجرات