پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کا آپریشن ،کشتی سے 3 ٹن حشیش قبضے میں لے لی

پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کا آپریشن ،کشتی سے 3 ٹن حشیش ...
پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کا آپریشن ،کشتی سے 3 ٹن حشیش قبضے میں لے لی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے انسداد منشیات کے خلاف مشترکہ آپریشن کیا جس کے دوران شمالی بحیرہ عرب میں ایک کشتی سے 3 ٹن حشیش قبضے میں لے لی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق آپریشن کے دوران پکڑی جانے والی حشیش کی مالیت کئی ملین ڈالرز ہے جسے اب متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ اس طرز کے آپریشنز مستقبل میں بھی سمندر میں غیر قانونی طرز کی سرگرمیوں کی روک تھام کا باعث ہوں گے اور پاک بحریہ اور میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی شمالی بحیرہ عرب میں قانون کی بالادستی کے لیے کردار ادا کرتی رہیں گی۔

مزید : قومی /جرم و انصاف /علاقائی /اسلام آباد