’جنید صفدر کی ایک سال پہلے اس شخص کی بیٹی سے منگنی ہوچکی ہے ‘ سینئر صحافی نے ایسا انکشاف کردیا کہ آصف زرداری کے چہرے پربھی مسکراہٹ آجائے گی

’جنید صفدر کی ایک سال پہلے اس شخص کی بیٹی سے منگنی ہوچکی ہے ‘ سینئر صحافی نے ...
’جنید صفدر کی ایک سال پہلے اس شخص کی بیٹی سے منگنی ہوچکی ہے ‘ سینئر صحافی نے ایسا انکشاف کردیا کہ آصف زرداری کے چہرے پربھی مسکراہٹ آجائے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صحافی چوہدری غلام حسین نے دعویٰ کیا ہے کہ مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی گزشتہ سال احتساب کمیشن کے سابق سربراہ سیف الرحمان کی صاحبزادی کے ساتھ منگنی ہوچکی ہے۔
اپنے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے چوہدری غلام حسین نے کہا کہ جنید صفدر کی منگنی سیف الرحمان کی صاحبزادی عائشہ سیف الرحمان کے ساتھ ہوچکی ہے، منگنی کی تقریب میں صرف خاندان کے افراد نے شرکت کی اور یہ تقریب گزشتہ سال ہوئی۔ یہ وہی سیف الرحمان ہیں جو پہلے تو فرعون بنے ہوئے تھے لیکن جب جیل گئے تو زرداری کے پاﺅں میں پڑ گئے تھے۔
چوہدری غلام حسین نے مزید کہا کہ سیف الرحمان کا گھر ڈیفنس لاہور میں ہے اور جنید صفدر 16 ستمبر کو وہاں سے واپس جاتی امرا جاتے ہوئے قطری نمبر پلیٹ والی گاڑی کی وجہ سے پکڑے گئے تھے۔ بعد ازاں گاڑی کا ایک سال کا اعزاز نامہ دکھا کر سپرداری پر 2 گاڑیاں چھڑوالی گئیں۔ 
خیال رہے کہ سیف الرحمان پاکستان کی سیاسی تاریخ کا اہم ترین کردار ہیں جنہوں نے نواز شریف کی ایما پر سابق صدر آصف زرداری کے خلاف جعلی مقدمات بنائے تھے ، تاہم بعد میں سیف الرحمان نے آصف زرداری کے پاﺅں میں پڑ کر ان سے اپنی غلطی کی معافی مانگی تھی۔

یاد رہے کہ کچھ عرصہ پہلے سوشل میڈیا پر یہ افواہ اڑی تھی کہ سینئر صحافی و اینکر پرسن طلعت حسین کی صاحبزادی کی جنید صفدر کے ساتھ منگنی ہوچکی ہے تاہم بعد میں یہ بات جھوٹی ثابت ہوئی تھی۔