محترمہ کلثوم نواز کی رسم قل شارجہ بھی میں ادا کی گئی ، مرحومہ کے لئے قرآن خوانی اور مغفرت کی دعا

محترمہ کلثوم نواز کی رسم قل شارجہ بھی میں ادا کی گئی ، مرحومہ کے لئے قرآن ...
محترمہ کلثوم نواز کی رسم قل شارجہ بھی میں ادا کی گئی ، مرحومہ کے لئے قرآن خوانی اور مغفرت کی دعا

  

دبئی (طاہر منیر طاہر ) سابقہ خاتون اول مادر جمہوریت محترمہ کلثوم نواز (مرحومہ) کی رسم قل گزشتہ دنوں شارجہ میں بھی ادا کی گئی جس کا اہتمام شارجہ کے عبدالمجید مغل نے اپنی رہائشگاہ پر کیاتھا۔ رسم قل میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے علاوہ پاکستان پیپلزپارٹی ، پاکستان تحریک انصاف ، قومی وطن پارٹی اور اے این پی کے علاوہ دیگر سیاسی جماعتوں کے لوگوں نے بھی شرکت کی۔ پی ایم ایل این کے علاوہ دیگر سیاسی پارٹیوں کے ارکان نے محترمہ کلثوم نواز کی رسم قل کے موقے پر شرکت کر کے اعلیٰ ظرفی کا ثبوت دیا ہے۔ سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن دیار غیر میں ہم ایک دوسرے کے دکھ سکھ کے ساتھی ہیں۔

رسم قل میں شرکت کرنے والوں میں غلام مصطفی مغل ، حاجی جمیل اسحق ، ملک شہزاد یونس، انجینئر محمد ایوب ، خواجہ عبدالوحید پال ، میاں منیر ہانس ، ذوالفقار مغل ، ملک دوست محمد اعوان، چودھری راشد علی بریار، قاسم بلوچ ، حاجی رشید اکبر ، ریحان گل ، سردار الطاف حسین ، سید وقار گردیزی ، عامر سہیل گھمن ، چودھری ظفر اقبال ، سرفراز خورشید ، حاجی محمد نواز ، راشد فاروق، ملک محمد اسلم ، چودھری شہباز غفار، اسلم سرکانی ، محمد غوث قادری ، غلام عباس بھٹی ، جمیل بنگیال ، عارف عامر منہاس ، خالد بغدادی، فاروق حیدر خواجہ ، شیر اکبر آفریدی اور صدر خیال زمان اور کزئی کی طرف سے تعزیتی پیغام پڑھ کر سنایا۔

رسم قل کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہو اجس کی سعادت قاری محمد بخش نے کی۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض حافظ زاہد علی نے انجام دیے جبکہ ڈاکٹر محمد اکرم شہزاد نے ختم شریف پڑھا اور دعائے خیر کی۔ رسم قل کے موقع پر سوگوار خاندان سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا گیا کہ ہم غم اور دکھ کی اس گھڑی میں شریف خاندان کے ساتھ ہیں اور مرحومہ کی مغفرت و بخشش کے لئے دعا کرتے ہیں۔

مزید : عرب دنیا