” جنید صفدر کی ساس نے اپنی ولدیت کے خانے میں صفدر لکھوالیا ہے کیونکہ ۔۔۔ “ سینئر صحافی کا ایسا انکشاف کہ آپ بھی سر پکڑ کر بیٹھ جائیں گے

” جنید صفدر کی ساس نے اپنی ولدیت کے خانے میں صفدر لکھوالیا ہے کیونکہ ۔۔۔ “ ...
” جنید صفدر کی ساس نے اپنی ولدیت کے خانے میں صفدر لکھوالیا ہے کیونکہ ۔۔۔ “ سینئر صحافی کا ایسا انکشاف کہ آپ بھی سر پکڑ کر بیٹھ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صحافی چوہدری غلام حسین نے کہا ہے کہ جنید صفدر کی ساس نے اپنی ولدیت کے خانے میں صفدر لکھوالیا ہے ، یہ سب اس لیے کیا جارہا ہے تاکہ نواز شریف کی لندن میں موجود جائیدادیں ان لوگوں کے ناموں پر ٹرانسفر کی جاسکیں۔
اپنے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے چوہدری غلام حسین نے کہا کہ انہوں نے لندن میں ایک اور جعلسازی کردی ہے، جنید صفدر کی ساس اورسیف الرحمان کی اہلیہ نے پرانا شناختی کارڈ بدل کر نیا بنوالیا ہے جس میں انہوں نے والد کے نام کی جگہ صفدر لکھوایا ہے۔ نام تبدیل اس لیے کیا گیا ہے کیونکہ برطانیہ میں نواز شریف کی جائیدادیں ان لوگوں کے ناموں پر ٹرانسفر کردی جائیں گی۔


چوہدری غلام حسین نے احتساب کمیشن کے سابق سربراہ سیف الرحمان کی اہلیہ کا پرانا اور نیا شناختی کارڈ بھی دکھایا جس میں ان کے ناموں میں تبدیلی دیکھی جاسکتی ہے۔ خاتون کا پرانے شناختی کارڈ میں نام منیزہ سیف الرحمان خان  تھا جبکہ نئے شناختی کارڈ میں ان کا نام منیزہ صفدر خان لکھا ہوا ہے۔


چوہدری غلام حسین نے مزید کہا انہوں نے ایسی ایسی حرکتیں کی ہوئی ہیں کہ تذکرہ بھی نہیں کیا جاسکتا ۔ چوہدری غلام حسین نے ایک واقعہ سناتے ہوئے کہا کہ ایک شخص نے فرقہ وارانہ قتل و غارت کرائی اور اپنے مخالف فرقے کا 100 بندہ قتل کیا ، نواز شریف کا وہ فرنٹ مین جس کے اکاﺅنٹ میں پیسے آتے تھے نے اس قاتل کو 2 کروڑ روپے دیے، بعد میں وہ فرقہ وارانہ غارت گر سامنے آیا تو فرنٹ مین کو پتا چلا کہ یہ تو وہی بند ہ ہے جس کو اس نے پیسے دیے تھے۔
پروگرام کے دوران چوہدری غلام حسین نے یہ بھی انکشاف کیا کہ مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی گزشتہ برس احتساب کمیشن کے سابق سربراہ سیف الرحمان کی صاحبزادی عائشہ سیف الرحمان کے ساتھ منگنی ہوئی تھی جس میں صرف خاندان کے افراد نے شرکت کی تھی۔