سرکاری ہسپتالوں میں خواجہ سراؤں کا الگ وارڈ،لاہور ہائیکورٹ نے محکمہ صحت پنجاب سے تجاویز طلب کر لیں
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خواجہ سراؤں کے لیے سرکاری ہسپتالوں میں الگ وارڈز مختص کرنے کے حوالے سے لاہور ہائیکورٹ نے محکمہ صحت پنجاب سے تجاویز طلب کرلیں۔
تفصیلات کے مطابق خواجہ سراؤں کے لیے سرکاری ہسپتالوں میں الگ وارڈز مختص کرنے کے حوالے سے درخواست پر سماعت لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے کی جبکہ اشتیاق چوہدری ایڈوووکیٹ نے یہ درخواست دائر کر رکھی ہے ۔اس موقع پرعدالت نے ریمارکس دیئے کہ خواجہ سرا بھی اللہ تعالیٰ کی مخلوق ہیں اور کسی کے گھر بھی خواجہ سرا پیدا ہو سکتا ہے،ان کے لیے تمام ہسپتالوں میں ایک کمرہ مختص کیا جائے گا۔جس پر لاہور ہائیکورٹ نے محکمہ صحت پنجاب سے 26 ستمبر تک خواجہ سراؤں کو طبی سہولیات کی فراہمی کی تجاویز جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ30 ستمبر سے پہلے اس پر عمل در آمد ہوگا۔