سینیٹرفیصل جاویدسے سابق بھارتی کرکٹرنوجوت سنگھ سدھوکاٹیلی فونک رابطہ ، پاک بھارت میچ پرتبادلہ خیال

سینیٹرفیصل جاویدسے سابق بھارتی کرکٹرنوجوت سنگھ سدھوکاٹیلی فونک رابطہ ، پاک ...
سینیٹرفیصل جاویدسے سابق بھارتی کرکٹرنوجوت سنگھ سدھوکاٹیلی فونک رابطہ ، پاک بھارت میچ پرتبادلہ خیال

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق بھارتی کرکٹرنوجوت سنگھ سدھو نے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹرفیصل جاویدسے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے جس میں آج ہونیوالے پاک بھارت میچ پرتبادلہ خیال کیا گیا ۔

سینیٹرفیصل جاویدسے ٹیلی فونک رابطہ میں سابق بھارتی کرکٹرنوجوت سنگھ سدھو کا کہنا تھا کہ آج ایشیا کپ میں پاکستان اوربھارت میں کانٹے کامقابلہ ہوگاجس پرفیصل جاوید بولے کہ پاکستان کوچیمپئنزٹرافی میں فتح کی نفسیاتی برتری حاصل ہے۔سدھو کا مزیدکہنا تھا کہ کرکٹ دونوں ممالک کوقریب لاسکتی ہے جس پر سینیٹرفیصل جاویدکا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان میچزہونے چاہئیں۔

مزید : قومی /سیاست /علاقائی /اسلام آباد