آپ نے سارے سوال مجھ سے ہی پوچھنے ہیں،ان سے بھی تو کچھ پوچھ لیں،نیب پراسیکیوٹر کا جسٹس اطہر من اللہ سے مکالمہ

آپ نے سارے سوال مجھ سے ہی پوچھنے ہیں،ان سے بھی تو کچھ پوچھ لیں،نیب پراسیکیوٹر ...
آپ نے سارے سوال مجھ سے ہی پوچھنے ہیں،ان سے بھی تو کچھ پوچھ لیں،نیب پراسیکیوٹر کا جسٹس اطہر من اللہ سے مکالمہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )اسلام آبادہائیکورٹ میں نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزا معطلی کیخلاف درخواست پر نیب پراسیکیوٹراکرم کے دلائل جاری ہے ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کا جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل ڈویژنل بنچ درخواستوں کی سماعت کر رہا ہے ،نیب پراسیکیوٹر اکرم قریشی کے تین گھنٹے سے دلائل جاری ہیں، اس دوران نیب پراسیکیوٹر نے عدالت سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے سارے سوال مجھ سے ہی پوچھنے ہیں،ان سے بھی توکچھ پوچھ لیں،عدالت نے کہا کہ سوال اس لیے پوچھ رہے ہیں کہ آپ نے یہ ساری کہانی بنائی،آپ نے کوئی ایساثبوت پیش نہیں کیاجس سے نوازشریف کاکوئی تعلق بنے۔
نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ سرکبھی کوئی سوال خواجہ صاحب سے بھی پوچھ لیں،اس بات پرکمرہ عدالت میں قہقہے لگ گئے،جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ یہ بات تولائٹ موڈمیں ہوگئی،اچھی بات ہے،انہیں بھی سناہے،کچھ سوال ذہن میں تھے جو آپ سے پوچھے،
نیب پراسیکیوٹر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ 12 ملین ان کی آمدن ہے،جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ کیا آپ 12 ملین کوتسلیم کرتے ہیں؟ اگر آپ نے تسلیم کرلیا توپھرکیس ختم ہوگیا،نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ 2 ملین کی رقم کامعاہدہ توجعلی ثابت ہوگیا،جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ ان کے معلوم ذرائع آمدن کہاں ہیں؟جوذرائع آمدن کاتفتیش کے بعدچارٹ تیارکیاوہ کدھر ہے؟آپ کہہ رہے ہیں جوچارٹ ہمیں دکھایاتھاوہ غیرمتعلقہ ہے؟۔
نیب پراسیکیوٹراکرم قریشی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ جی وہ چارٹ غیرمتعلقہ ہے،عدالت نے استفسارکیا کہ نوازشریف کاان فلیٹس سے تعلق کیسے ہے؟،اکرم قریشی نے کہا کہ میں آپ کوبتارہاہوں،کیامیں 17 سال کابچہ ہوں؟،جسٹس اطہر من اللہ نے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ 17 سال کے بچے لگتے بھی ہیں،اس پر عدالت میں قہقہہ لگ گیا،جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ سپریم کورٹ نے کہامنی ٹریل لے آئیں،جووہ نہیں لاسکے،عدالت نے کہا کہ سپریم کورٹ نے طے کیا ہے کہ نیب نے کیاچیزیں معلوم کرنی ہیں۔
اکرم قریشی نے کہا کہ سپریم کورٹ کاوہ طے کیاہواقانون اس میں نہیں آتا،ان کاموقف ہے پاکستان سے کوئی پیسہ لے کرنہیں گئے،انہوں نے کہا 12 ملین کی رقم ہے،اسی کوانویسٹ کیا،عدالت نے استفسار کیا کہ کیامریم نوازکوصرف جعلی دستاویزپرسزاہوئی؟آپ کہتے ہیں مریم نوازکوسزادرست ہوئی؟۔اکرم قریشی نے کہا کہ نیب کورٹ نے توجعلی دستاویزجمع کرانے پرسزادی ہی نہیں،ابھی توصرف جعلی دستاویز جمع کرانے پرسزاہوئی ہے،جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ بہت شکریہ،قریشی صاحب کوبیٹھنے کیلئے کرسی دیں۔