پانی کی قلت بڑھتی جارہی ہے اورحکومت کے کان پرجوں تک نہیں رینگ رہی: لاہورہائیکورٹ کے ریمارکس

پانی کی قلت بڑھتی جارہی ہے اورحکومت کے کان پرجوں تک نہیں رینگ رہی: ...
پانی کی قلت بڑھتی جارہی ہے اورحکومت کے کان پرجوں تک نہیں رینگ رہی: لاہورہائیکورٹ کے ریمارکس

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) صاف پانی کومحفوظ کرنے سے متعلق کیس کی سماعت میں لاہورہائیکورٹ نے نہر سے ملحقہ پارکس کوپانی فراہم کرنے کاحکم دے دیااور 26 ستمبرکورپورٹ طلب کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ پانی کی قلت بڑھتی جارہی ہے اورحکومت کے کان پرجوں تک نہیں رینگ رہی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صاف پانی کومحفوظ کرنے سے متعلق کیس کی سماعت لاہور ہائیکورٹ میں ہوئی ۔جسٹس علی اکبرقریشی نے ریمارکس دیئے کہ صاف پانی بڑی نعمت ہے،ضائع نہیں ہونے دیں گے،افسوس پانی سے متعلق محکموں نے کوئی کام نہیں کیا،حکومت سوئی ہے،کوئی کام نہیں ہورہا،پانی کی قلت بڑھتی جارہی ہے اورحکومت کے کان پرجوں تک نہیں رینگ رہی۔عدالت نے نہر سے ملحقہ پارکس کوپانی فراہم کرنے کاحکم دیتے ہوئے 26 ستمبرکورپورٹ طلب کر لی اور ریمارکس دیئے کہ گاڑیاں دھونے سے متعلق متبادل ذرائع آئندہ سماعت پربتائیں۔

مزید : قومی /سیاست /علاقائی /پنجاب /لاہور