ٹرسٹ ڈیڈزکہیں بھی رجسٹرڈنہیں کرائی گئی، ایم ایل اے کے جواب میں پتہ چلابینیفشل مالک مریم نوازہیں،نیب پراسیکیوٹر جہانزیب بھروانہ

ٹرسٹ ڈیڈزکہیں بھی رجسٹرڈنہیں کرائی گئی، ایم ایل اے کے جواب میں پتہ ...
ٹرسٹ ڈیڈزکہیں بھی رجسٹرڈنہیں کرائی گئی، ایم ایل اے کے جواب میں پتہ چلابینیفشل مالک مریم نوازہیں،نیب پراسیکیوٹر جہانزیب بھروانہ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ میں نوازشریف ،مریم نوازاور کیپٹن صفدر کی سزا معطلی کی درخواستوں کیخلاف نیب پراسیکیوٹر جہانزیب بھروانہ کے دلائل مکمل ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل ڈویژن بنچ شریف فیملی کی درخواستوں کی سماعت کی،نیب پراسیکیوٹر جہانزیب بھروانہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ کچھ باتیں عدالت کے سامنے رکھنی ہیں،ٹرسٹ ڈیڈزکہیں بھی رجسٹرڈنہیں کرائی گئی،جے آئی ٹی کوسپریم کورٹ نے سوالنامہ دیا تھا،ایک ایم ایل اے کے جواب میں پتہ چلابینیفشل مالک مریم نوازہیں،دلائل کے آغازمیں ہی کمپنیوں کاایک چارٹ پیش کیاتھا،چارٹ کے مطابق ایک کمپنی کے چیئرمین نوازشریف ہیں۔

جہانزیب بھروانہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اس کمپنی کانام کیپیٹل ایف زیڈای ہے،یہ کمپنی نیلسن،نیسکول اورکومبرسے ڈیل کرتی تھی، نیلسن،نیسکول اورکومبرکاذکرٹرسٹ ڈیڈمیں ہے،ٹرسٹ ڈیڈمیں فلیٹس کے نمبربھی دیئے گئے ہیں،نوازشریف کالندن فلیٹس کے درمیان یہ لنک بنتا ہے،عدالت نے سوال کیا کہ آپ یہ کہناچاہتے ہیں کیس میں شک کافائدہ ملزم کونہیں دیناچاہئے؟۔

عدالت نے جہانزیب بھروانہ سے استفسار کیا کہ نوازشریف نے اثاثے بنائے اورمریم نوازنے مدد کی؟جہانزیب بھروانہ نے کہا کہ جی بالکل، مریم نواز نے اثاثے بنانے میں مدد کی،جسٹس میاں گل حسن نے کہا کہ توپھرمریم نوازکوسیکشن 9 اے 5 کے تحت سزاکیسے ہوئی؟عدالت نے استفسار کیا کہ کیا پراپرٹیز بنانے میں مریم نواز کا کوئی تعلق نہیں؟نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ اثاثے بنانے میں مددپرسیکشن 9 اے 5 کے ذریعے 9 اے 12 لگائی جاتی ہے،عدالت نے کہا کہ فیصلے میں 9 اے 5 اور 9 اے 12 دونوں لکھی گئی ہیں، جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ پھرشاید یہ ٹائپنگ کی غلطی ہوگی۔عدالت نے نیب پراسیکیوٹر جہانزیب بھروانہ کے دلائل مکمل ہونے پرفیصلہ محفوظ کر لیا جو 3 بجے سنایا جائے گا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد