نشئی کی دو نشانیاں ہوتی ہیں ، ایک گھر کی ساری چیزیں بیچ دیتاہے ، دوسری ۔۔۔“ سینیٹر مشاہد حسین نے سینیٹ میں ایسی بات کہہ دی کہ ہر کسی کی ہنسی نکل گئی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر مشاہد اللہ خان نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے نشئی کی ایسی خصوصیات بیان کر دیں کہ ہر کسی کی ہنسی چھوٹ گئی ۔
سینیٹ میں اظہا ر خیال کر تے ہوئے سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کسی کا نام لئے بغیر کہا کہ ” وہ دو کام کر رہے ہیں ، ایک چندہ مانگ رہے ہیں ، نشئی چندہ مانگتا ہے یا اس کے پاس جو چیز ہوتی ہے اسے بیچ دیتاہے ، یہ نشئی کی نشانی ہوتی ہے“ ۔سینیٹر مشاہداللہ خان نے اپنے بائیں جانب بیٹھے سینیٹر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ” بھئی میں آپ کو نہیں کہہ رہا ، آپ کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے ، آپ کا چرس اور کوکین سمیت کسی چیز سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔“
سینیٹر مشاہد اللہ نے اپنی تقریر کا تسلسل ایک مرتبہ پھر قائم کرتے ہوئے کہا کہ ” یہ میں ویسے ہی کہہ رہا ہوں کہ یہ ایک نشئی کی نشانی ہوتی ہے کہ اس پاس جو بھی چیز ہوتی ہے، چوری کرتا ہے یا پھر اسے اٹھا کر بیچ دیتاہے اور پھر اس کے بعد بھیک مانگنی شروع کر دیتاہے ، اصل کام محنت نہیں کرے گا ، کچھ بنائے گا نہیں جو کہ حکومتوں کا کام ہوتاہے ۔“سینیٹر مشاہداللہ خان کی گفتگو سن کر سینیٹ میں بیٹھے تمام افراد کی ہنسی چھوٹ گئی ۔
ویڈیو دیکھیں: