تعلیمی نصاب میں عربی کولازمی قراردینے کیخلاف کیس میں عدالت نے شریعت کورٹ کافیصلہ کالعدم قراردے دیا

تعلیمی نصاب میں عربی کولازمی قراردینے کیخلاف کیس میں عدالت نے شریعت کورٹ ...
تعلیمی نصاب میں عربی کولازمی قراردینے کیخلاف کیس میں عدالت نے شریعت کورٹ کافیصلہ کالعدم قراردے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) تعلیمی نصاب میں عربی کولازمی قراردینے کیخلاف کیس کی سماعت میں عدالت نے شریعت کورٹ کافیصلہ کالعدم قراردیتے ہوئے پنجاب حکومت کی اپیل منظور کر لی ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق تعلیمی نصاب میں عربی کولازمی قراردینے کیخلاف کیس کی سماعت جسٹس مشیرعالم کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے کی ۔اس موقع پر پنجاب حکومت کے وکیل قاسم چوہان نے موقف اپنایا کہ شریعیت کورٹ کوفیصلے کااختیارنہیں تھا، معاملات اورعبادات میں فرق ہے،عبادات کانفاذہوسکتا ہے جبکہ معاملات کانفاذسختی سے نہیں ہوسکتا۔جس پر عدالت نے پنجاب حکومت کی اپیل منظور کرتے ہوئے شریعت کورٹ کافیصلہ کالعدم قراردے دیا۔
واضح رہے کہ فیڈرل شریعت کورٹ نے عربی زبان کوسکولوں میں لازمی قراردیاتھا۔