عدالت کا احترام کرتے ہیں اور آج صحیح فیصلہ ہوا ہے ،100فیصد امید تھی کہ فیصلہ ہمارے حق میں آئے گا:محمد زبیر

عدالت کا احترام کرتے ہیں اور آج صحیح فیصلہ ہوا ہے ،100فیصد امید تھی کہ فیصلہ ...
عدالت کا احترام کرتے ہیں اور آج صحیح فیصلہ ہوا ہے ،100فیصد امید تھی کہ فیصلہ ہمارے حق میں آئے گا:محمد زبیر

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ (ن)کے رہنما محمد زبیر کا کہنا تھا کہ شریف خاندا ن کی رہائی کاسو فیصدیقین تھا ،عدالت کا احترام کرتے ہیں اور آج صحیح فیصلہ ہوا ہے جس پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں۔

سابق وزیراعظم نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی رہائی سے متعلق اپنے ایک بیان میں مسلم لیگ (ن)کے رہنما محمد زبیر کاکہنا تھاکہ تاخیر سے ہی سہی لیکن فیصلہ ہمارے حق میں آیا،تمام کورٹس میں کہا گیا کہ پاکستان میں بچے عمومی طور پر ماں باپ پر ہی انحصار کرتے ہیں اس حوالے سے ہمارا کیس مضبوط تھا اگر میاں صاحب ہی قصور وار نہیں تو ان کی صاحبزادی اور ان کے داماد کیسے قصور وار ہو سکتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں 100فیصد اسی فیصلے کی امید تھی ،کیس میں کچھ دم خم تھا ہی نہیں، اطہر من اللہ بہت زبردست جج ہیں،اطہر وہ جج ہیں جوافتخار چودھر ی کے ترجمان تھے، عدالت کا احترام کرتے ہیں اور آج صحیح فیصلہ ہوا ہے جس پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ اسلام آبادہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن صفدرکی سزاﺅں کے خلاف اپیل کی سماعت کرتے ہوئے تینوں ملزمان کی سزائیں معطل کر کے رہائی کا حکم دے دیا ہے ۔

مزید : قومی /سیاست /علاقائی /اسلام آباد