" یہ جشن منانے کا موقع نہیں ہے کیونکہ ۔۔۔ " نواز شریف کی سزا معطلی پر پی ٹی آئی کا رد عمل بھی آگیا، فیصل جاوید نے ایسی بات کہہ دی کہ پاکستانی دنگ رہ جائیں گے

" یہ جشن منانے کا موقع نہیں ہے کیونکہ ۔۔۔ " نواز شریف کی سزا معطلی پر پی ٹی آئی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید خان کا کہنا ہے کہ نواز شریف، مریم اور صفدر کی سزائیں ختم نہیں ہوئیں بلکہ معطل ہوئی ہیں، ان کے ابھی دو ریفرنسز باقی ہیں اس لیے یہ جشن منانے کا موقع نہیں ہے بلکہ ن لیگ کیلئے پریشانی کی بات ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی سزا معطلی کے فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا کہ ن لیگ کی جانب سے جشن 20 اپریل کے فیصلے جیسا جشن ہے ، یہ جشن منانے کا موقع نہیں ہے بلکہ ان کیلئے پریشانی کی بات ہے کیونکہ ابھی ان کے 2 ریفرنسز باقی ہیں، منزل ان کی اڈیالہ جیل ہی ہے۔
فیصلہ چیلنج کرنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے فیصل جاوید خان نے کہا کہ نیب ہی فیصلہ کرے گا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرے گا یا نہیں، ہم اس میں کوئی مداخلت نہیں کرسکتے نیب نے آزادانہ فیصلہ کرنا ہے، اس پر کوئی تبصرہ نہیں کرسکتا، ہم حکومت میں ہیں اور اداروں کو سیاسی مداخلت سے آزاد ہونا چاہیے ، ہم کسی صورت کوئی مداخلت نہیں کرسکتے ۔
فیصل جاوید خان کا کہنا تھا کہ اگر کرپشن پر سزا نہیں ہوئی تو کیا پتنگ اڑانے پر سزا ہوئی؟ ان کی کرپشن ثابت ہوئی ہے، ان پر منی لانڈرنگ ثابت ہوچکی ہے۔ نواز شریف یا مریم نواز کے جیل سے باہر آنے یا احتجاجی تحریک چلانے میں ہمارے لیے فکر کی کوئی بات نہیں ہے، ہم نے عوام کی خدمت کرنی ہے۔ پی ٹی آئی کی جدوجہد کی وجہ سے پاکستان ترقی کی طرف جا رہاہے، دھرنے اور احتجاج ترقی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتے، اگر یہ احتجاج کرتے ہیں تو یہ ان کا جمہوری حق ہے اور ہم انہیں خوش آمدید کہیں گے۔