ایشیا کپ میں بھارت کیلئے دھاندلی ، پاک بھارت میچ سے قبل ہی ایساکام کر دیا گیا جس کی کوئی مثال نہیں ملتی

ایشیا کپ میں بھارت کیلئے دھاندلی ، پاک بھارت میچ سے قبل ہی ایساکام کر دیا گیا ...
ایشیا کپ میں بھارت کیلئے دھاندلی ، پاک بھارت میچ سے قبل ہی ایساکام کر دیا گیا جس کی کوئی مثال نہیں ملتی

  

دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان اور بھارت کا میچ کچھ ہی دیر میں دبئی میں شروع ہونے جارہاہے لیکن اس سے قبل ہی انتہائی حیران کن انکشا ف سامنے آ گیاہے جس میں بھارت کو خصوصی فیور دی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے گروپ میچز کے ختم ہونے سے قبل ہی سپر4 مرحلے کا شیڈول جاری کر دیا گیاہے جس کے مطابق 21ستمبر کو بھارت بنگلہ دیش سے ٹکرائے گا جبکہ پاکستان کا میچ افغانستان سے ہوگا ۔تاہم ابھی گروپ میچز میں پاکستان اور بھارت کے میچ کا فیصلہ ہونا باقی ہے ۔

پاکستان کے معروف سپورٹس رپورٹر فیضان لاکھانی نے ٹویٹر پر انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ”ابتدائی طور پر اعلان کیا گیا تھا کہ جو ٹیم گروپ اے میں دوسرے نمبرپر آئے گی وہ سپر فور کیلئے ابو ظہبی جائے گی ، لیکن اب ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے سپر فور کیلئے ٹیم کی پوزیشن واضح ہونے سے قبل ہی شیڈول جاری کر دیا گیاہے ، جس میں بھارت کو فیور دی گئی ہے ، امید ہے پاکستان کرکٹ بورڈ بھارت کرکٹ بورڈ کی اس اجارہ داری کے خلاف احتجاج ریکارڈ کروائے گا ۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ آج کے میچ کے بعد یہ واضح ہو سکے گا کہ پاکستان پہلے بنگلہ دیش کے ساتھ کھیلے گا یا یا بھارت ۔شیڈول میں یہ چیز سامنے رکھی گئی ہے کہ انڈیا، پاکستان ، بنگلہ دیش اورافغانستان سپرفور میں پہنچ گئے ہیں ، ایشیا کپ کے میچوں میں ہانگ کانگ بھارت اور پاکستان دونوں سے ہار گیاہے جس کا مطلب ہے کہ وہ ٹورنامنٹ سے باہر ہو گیاہے ، جبکہ سری لنکا کو بھی بنگلہ دیش اور افغانستان سے شکست کا سامنا رہاہے جس کے بعد وہ بھی گیم سے باہر ہو گیاہے۔باقی دو گیموں میں بھارت اور پاکستان بدھ کو دبئی میں آمنے سامنے ہوں گے جبکہ بنگلہ دیش اور افغانستان بدھ کو میچ میں کھیلیں گے ۔

مزید : کھیل