اسلام آباد ہائیکورٹ کا نوازشریف ، مریم اور صفدر کی رہائی کا حکم لیکن ان کی رہائی کے حکمنامے پر دستخط کون کرے گا ؟ جسٹس اطہر من اللہ نہیں بلکہ ۔۔۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کا نوازشریف ، مریم اور صفدر کی رہائی کا حکم لیکن ان کی ...
اسلام آباد ہائیکورٹ کا نوازشریف ، مریم اور صفدر کی رہائی کا حکم لیکن ان کی رہائی کے حکمنامے پر دستخط کون کرے گا ؟ جسٹس اطہر من اللہ نہیں بلکہ ۔۔۔

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث نے کہا ہے کہ فیصلے کی کاپی کیلئے درخواست دےدی ہے،آج ہی ضمانتی مچلکے جمع کرائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدرکی سزائیں معطل کردی ہیںاور 5 ،5 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا۔نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ فیصلے کی کاپی کیلئے درخواست دیدی ہے آج ہی ان کے ضمانتی مچلکے جمع کرائیں گے،ن لیگ کے رہنما ﺅں نے نوازشریف اور دیگر کے ضمانتی مچلکے جمع کرا دیئے ،ضمانتی مچلکے جمع کرانے والوں میں آصف کرمانی ،چودھری تنویر ڈاکٹر طارق فضل چودھری شامل ہیں،اسلام آباد ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ جج احتساب عدالت کوبھیجاجائےگا،احتساب عدالت کے جج محمدبشیرکے دستخط سے روبکارجاری ہو گی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد