ایشیا کپ :بھارت نے پاکستان 8 وکٹوں سے شکست دے دی

ایشیا کپ :بھارت نے پاکستان 8 وکٹوں سے شکست دے دی
ایشیا کپ :بھارت نے پاکستان 8 وکٹوں سے شکست دے دی

  

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی ٹیم نے پاکستان کے خلاف میچ میں8 وکٹوں سے فتح حاصل کر لی،بھارت کی جانب سے روہت شرما 50اور شیکھر دھون 46 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹسمین رہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سے امام الحق اور فخر زمان نے میدان میں اتر کھیل کا آغاز کیا تاہم اوپننگ پر آئے امام الحق صرف 2 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے جبکہ چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے خلاف سنچری بنانے والے فخر زمان کھاتہ کھولے بغیر ہی کمار کی گیند پر آوٹ ہو گئے، بابر اعظم 62 گیندوں پر 47 رنز بنا کر آوٹ ہوئے،انہیں کلدیپ یادیو نے بولڈ کیا،کپتان 6 رنزبنانے کے بعدکلدیپ یادو کی گیند پر باونڈری پر سب پلیئر پانڈے کو کیچ دے بیٹھے،آل راونڈر شعیب ملک کو43 رنز بنانے کے بعد رائیڈو نے رن آوٹ کیا،آصف علی 9 رنز بنانے کے بعد  کیدر جادھو کی گیند پر ایم ایس دھونی کو کیچ دے بیٹھے ،شادا ب خان 8 رنز بنانے کے بعد کیدر جادھو کی گیند پر دھونی کے ہاتھوں سٹمپ آوٹ ہو گئے  ، فہیم اشرف 21 رنز بنانے کے بعد جسپریت بمرا کی گیند پر شیکھر دھون کو کیچ دے بیٹھے ،حسن علی سکور میں ایک رنز کا اضافہ کرنے کے بعد بھونیشور کمار کی گیند پر آوٹ ہو گئے عثمان شنواری صفر رنز پر کلین بولڈ ہو گئے،پاکستان کی جانب سے شعیب ملک ،بابر اعظم اور فہیم اشرف  کے علاوہ کسی بیٹسمین نے قابل ذکر کارکردگی نہیں دکھائی جبکہ پاکستان کے سات بیٹسمین ڈبل فیگر میں داخل نہیں ہوئی، بھارت کی جانب سے بھونیشور کمار اور کیدر جادھو نے 3 ،جسپریت بمرا نے 2 اورکلدیپ یادھو نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔

163رنز کے تعاقب میں بھارت نے اننگز کا آغاز جارحانہ اندازمیں کیا ،بھارت کی جانب سے روہت شرما 52 رنز بنا کر شاداب خان کی گیندپر آوٹ ہو ئے ، شیکھر دھون46 رنز بنانے کے بعد فہیم اشرف کی گیند پر بابر اعظم کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے،دنیش کارتھک 31 اور امباتی رائیڈو 31 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے ،پاکستان کی جانب سے شاداب خان اور فہیم اشرف نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔

بھارت کے خلاف آج کے میچ کے لیے قومی ٹیم میں فخر زمان، امام الحق، بابر اعظم، شعیب ملک، کپتان سرفراز احمد، آصف علی، فہیم اشرف، شاداب خان، حسن علی، محمد عامر اور عثمان خان شنواری جبکہ بھارتی ٹیم میں کپتان روہت شرما، شیکر دھون، امباتی رائیڈو، دنیش کارتھک، مہندرا سنگھ دھونی، بھونیشور کمار، کیدر یادو، کلدیپ یادیو، جسپریت بمرا ،ہردیک پانڈیا اور یزویندرا چاہل پر مشتمل تھی۔

دبئی میں کھلیے جارہے ایشیا کپ کے اہم میچ میں پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے، دونوں ٹیموں نے ایونٹ میں اب تک ایک ایک میچ کھیلا ہے جس میں دونوں ناقابل شکست رہیں،گذشتہ سال چیمپئنز ٹرافی فائنل کے بعد پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج پہلی بار ایشیا کپ میں مد مقابل ہیں۔

مزید : کھیل