شریف خاندان کی سزائیں معطل ہونے کے بارے میں عدالتی حکم سے وزیراعظم عمران خان کو آگاہ کردیا گیا ہے :نعیم الحق

شریف خاندان کی سزائیں معطل ہونے کے بارے میں عدالتی حکم سے وزیراعظم عمران خان ...
شریف خاندان کی سزائیں معطل ہونے کے بارے میں عدالتی حکم سے وزیراعظم عمران خان کو آگاہ کردیا گیا ہے :نعیم الحق

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی نعیم الحق نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن صفدرکی سزائیں معطل ہونے اور ان کو رہا کرنے کے بارے میں عدالتی حکم سے وزیراعظم عمران خان کو آگاہ کردیا گیا ہے ۔

اپنے ایک بیان میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی نعیم الحق کا کہنا تھا کہ ایون فیلڈ ریفرنس فیصلے میں سزاﺅں کے خلاف اپیل میں نیب کا کیس مضبوط دکھائی نہیں دے رہا تھااور لگ رہا تھا کہ نیب نے کیس کی تیاری صحیح طریقے سے نہیں کی لیکن نیب ایک آزاد ادارہ ہے تمام معاملات کو قانون کے مطابق لے کر چلیں گے ۔ایک سوال کے جواب میں نعیم الحق کا مزید کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن صفدرکی سزائیں معطل ہونے اور ان کو رہا کرنے کے بارے میں عدالتی حکم سے وزیراعظم عمران خان کو آگاہ کردیا گیا ہے ۔

واضح رہے کہ اسلام آبادہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن صفدرکی سزاﺅں کے خلاف اپیل کی سماعت کرتے ہوئے تینوں ملزمان کی سزائیں معطل کر کے رہائی کا حکم دے دیا ہے ۔

مزید : قومی /سیاست /علاقائی /اسلام آباد