”پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے یہ کام کرنے کی کوشش کریں گے“ سرفراز احمد کے اعلان سنتے ہی بھارتیوں کے پسینے چھوٹ گئے، جان کر آپ کے ہاتھ دعا کیلئے بلند ہو جائیں گے

”پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے یہ کام کرنے کی کوشش کریں گے“ سرفراز احمد کے اعلان سنتے ...
”پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے یہ کام کرنے کی کوشش کریں گے“ سرفراز احمد کے اعلان سنتے ہی بھارتیوں کے پسینے چھوٹ گئے، جان کر آپ کے ہاتھ دعا کیلئے بلند ہو جائیں گے

  

دبئی (ڈیلی پاکستان آنل ائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ وکٹ بیٹنگ کیلئے سازگار ہے، اچھی بیٹنگ کرتے ہوئے 280 سے زائد رنز بنانے کی کوشش کریں گے۔

ایشیاءکپ میں سب سے بڑے ’دنگل‘ کا ٹاس پاکستان نے جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ ہماری ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، وکٹ بیٹنگ کیلئے سازگار ہے اس لئے عمدہ کارکردگی دکھا کر 280 سے زائد رنز بنانے کی کوشش کریں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان اور بھارت آخری مرتبہ چیمپینز ٹرافی میں آمنے سامنے آئے تھے جس میں پاکستان نے روائتی حریف کو مکمل آﺅٹ کلاس کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی تھی۔

مزید : کھیل