آخری 2سالوں کے دوران تارکین کے ترسیل زر میں 7فیصد کمی ریکارڈ کی گئی: سعودی عریبین مانیٹری اتھارٹی

جدہ (محمد اکرم اسد) سعودی عریبین مانیٹری اتھارٹی (ساما ) کے گورنر ڈاکٹر احمد الخلیفی نے واضح کیا ہے کہ آخری 2سالوں کے دوران تارکین کے ترسیل زر میں 7فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ 2018ءکی دوسری سہ ماہی میں 71ارب ریال بجٹ سے فاضل بچیں گے۔
الخلیفی نے بتایا کہ ترسیل زر میں کمی کا سلسلہ مستقل جاری رہیگاالبتہ بہت زیادہ کمی متوقع نہیں۔ کمی کا دارومدار غیر ملکیوں کے قیام پر ہے۔ اگر زیادہ تعداد میں غیر ملکی مملکت سے رخصت ہوگئے تو ایسی حالت میں ترسیل زر میں خود بخود کمی واقع ہوگی۔