پاکستان کی پہلی وکٹ گر گئی، کون سا کھلاڑی آﺅٹ ہوا؟ جان کر آپ کو بے حد افسوس ہو گا

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایشیاءکپ کے بڑے مقابلے میں پاکستان کی بھارت کے خلاف بیٹنگ جاری ہے جس کی صرف 2 کے مجموعی سکور پر ہی پہلی وکٹ گر گئی ہے۔
پاکستان کے پہلے آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی امام الحق ہیں جو 2 رنز بنا کر بھوینشور کمار کی گیند پر غیر ضروری شاٹ کھیلتے ہوئے وکٹ کیپر مہندرا سنگھ دھونی کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہو گئے۔
قبل ازیں پاکستان کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ وکٹ بیٹنگ کیلئے سازگار ہے، اچھا کھیل پیش کر کے 280 سے زائد رنز بنانے کی کوشش کریں گے۔