بلیک فرائیڈے پر آپ اب گھر بیٹھے ہی انتہائی سستی چیزیں خرید سکتے ہیں،آئن لائن شاپنگ کرنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آ گئی

بلیک فرائیڈے پر آپ اب گھر بیٹھے ہی انتہائی سستی چیزیں خرید سکتے ہیں،آئن ...
بلیک فرائیڈے پر آپ اب گھر بیٹھے ہی انتہائی سستی چیزیں خرید سکتے ہیں،آئن لائن شاپنگ کرنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آ گئی

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) بلیک فرائیڈے دنیا کے بڑے شاپنگ ایونٹس میں سے ایک ہے۔ یہ ایونٹ امریکیوں کی ’تھینکس گیونگ‘ (Thanksgiving) کی روایت کے فوری بعد منعقد ہوتا ہے اور اس سال یہ 23نومبر کو منعقد ہونے جا رہا ہے۔اس ایونٹ پر تمام دن الیکٹرانکس سے لے کر ہوم ویئر اور فیشن سے لے کر بیوٹی مصنوعات تک ہر طرح کی اشیاءپر صارفین کو پرکشش رعایت دی جاتی ہے۔حالیہ چند سالوں میں بلیک فرائیڈے کو پاکستان میں بھی بے حد مقبولیت ملی ہے، بالخصوص بڑے شہروں کراچی، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، حیدرآباد اور دیگر میں اسے لوگوں نے بھرپور پذیرائی بخشی ہے۔

بلیک فرائیڈے پر اگرچہ سٹورز میں صارفین کو بے تحاشا آفرز میسر آ سکتی ہیں لیکن سٹاک محدود ہو سکتا ہے، چنانچہ اس روز جھگڑالو ہجوم اور مسابقتی گاہکوں کے درمیان کسی چیز پر جھگڑا ہونا کوئی حیرت کی بات نہیں۔ اس کے علاوہ شاپنگ کے لیے سٹورز پر جانا اور اپنی مطلوبہ چیز تلاش کرنا بھی تھکا دینے والا کام ہے۔چنانچہ لوگ گھروں پر رہنے اور آن لائن شاپنگ کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔

اگر آپ ابھی تک بلیک فرائیڈے پر آن لائن شاپنگ کے حوالے سے مخمصے کا شکار ہیں تو یہ آرٹیکل مزید پڑھتے رہیے۔ نیچے ہم ایک ایسی فہرست آپ کو بتانے جا رہے ہیں جس میں وہ وجوہات بیان کی گئی ہیں کہ آن لائن شاپنگ آپ کے لیے کیونکر مددگار اور فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے۔

آن لائن ڈیلز بہتر ہوتی ہیں:

یہ کوئی قانونی دستاویز نہیں ہے لیکن وقت کے ساتھ ساتھ یہ ایک واضح حقیقت بن چکی ہے کہ آئن لائن ڈیلز شاپنگ کے روایتی طریقے سے زیادہ بہتر ہوتی ہیں۔اس وقت پورے پاکستان میں لوگ تھری جی اور فورجی انٹرنیٹ استعمال کر رہے ہیں اور انٹرنیٹ صارفین کی تعداد روزافزوں ہو رہی ہے جس نے ریٹیلرز کو مجبور کر دیا ہے کہ وہ اگر اپنے کاروبار کو فروغ دینا چاہتے ہیں تو ’ای کامرس‘ کے آپشن کو قبول کریں۔چنانچہ آپ بلیک فرائیڈے گلوبل پاکستان جیسی واﺅچر ویب سائٹس پر ڈسکاﺅنٹ کوڈزحاصل سکتے ہیں۔ دراز ،آئی شاپنگ،اووک، المسافر،ثوق،موڈانیزا اور وائیوان سٹورز میں سے ہیں جن پر آپ کو رعایتی کوپن مل سکتے ہیں چنانچہ ان سٹورز پر بلیک فرائیڈے پرآرڈر بک کروانے سے پہلے کوپن کے متعلق ضرور چیک کر لیں۔

خریدی گئی چیز ملنے پر قیمت کی ادائیگی

پاکستان میں اب بھی ایسے بہت سے لوگ ہیں جو آن لائن شاپنگ کو شک کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور کارڈ کے ذریعے ہوم شاپنگ، گو ٹو، یا پاک سٹائل جیسے سٹور پر آن لائن ادائیگی کرنے سے گریز کرتے ہیں، لیکن یہ سٹورز آپ کو گھر پر اپنی خریدی گئی چیز وصول کرنے کے بعد قیمت ادا کرنے کی سہولت بھی دیتے ہیں۔ آپ آرڈر بک کروائیں اور کورئیر کے ذریعے اپنی چیز گھر آنے کا انتظار کریں۔ جب چیز آپ کو موصول ہو جائے تب اس کی قیمت ادا کر دیں۔نہ سٹورز میں جا کر جان مارنے کی ضرورت، پٹرول کی بھی بچت اور محفوظ شاپنگ بھی۔

قیمتوں کا موازنہ

آن لائن شاپنگ کا ایک بہت بڑا فائدہ یہ بھی ہے کہ جب آپ اپنے گھر پر بیٹھے کمپیوٹر پر ان سٹورز پر اپنی پسند کی چیز تلاش کرتے ہیں تو آپ کے پاس قیمت کا موازنہ کرنے کا بڑا موقع بھی ہوتا ہے۔ آپ چند کلکس کے ساتھ دوسرے سٹورز پر جا کر وہاں اس چیز کی قیمت معلوم کر سکتے ہیں جو آپ خریدنا چاہتے ہیں۔ اگر آپ روایتی سٹورز پر جائیں تو یہ سہولت اتنی آسانی سے آپ کو میسر نہیں آسکتی، اس کے لیے آپ کو بہت سفر کرنا پڑے گا اور کئی گھنٹے ضائع کرنے پڑیں گے۔

جبری خریداری سے گریز

بلیک فرائیڈے پر اگر آپ بنفس نفیس کسی سٹور پر جاتے ہیں تو یہ احساس آپ کو لازمی طور پر ہوتا ہے کہ آپ نے فوری طور پر اپنی مطلوبہ چیز نہ خریدی تو کوئی اور خرید لے گا، اور چونکہ سٹاک محدود ہوتا ہے اس لیے دوبارہ آپ کو وہ چیز نہیں ملے گی۔ آن لائن شاپنگ کی صورت میں آپ کو ایسی جبری خریداری کی نوبت سے بھی نہیں گزرنا پڑتا۔ آپ تحمل اور سوچ بچار کے ساتھ آرڈر کر سکتے ہیں کہ آیا یہ چیز رقم خرچ کرنے کے قابل ہے بھی یا نہیں۔

شاپنگ میں آسانی

اگر مذکورہ بالا دلائل میں سے کوئی آن لائن شاپنگ پر آپ کا اعتماد بحال نہیں کر سکا تو آپ یہ سوچیے کہ بلیک فرائیڈے پر گاہکوں کی ہلڑ بازی سے دور گھر بیٹھے شاپنگ کرنا آپ کے لیے کتنا آسان ہو گا۔ یقینا یہ ایک ایسا جواز ہے جو آپ کو آن لائن شاپنگ پر مجبور کر دے گا، کیونکہ اس طریقے سے آپ اپنے گھر میں صوفے پر آرام کرتے ہوئے شاپنگ کر سکتے ہیں۔

ایک اندازے کے مطابق 2020ءتک پاکستان میں ای کامرس کا حجم 1ارب ڈالرتک پہنچ جائے گا، جو کہ 2016ءمیں صرف 10کروڑ ڈالر تھا۔ چنانچہ اس سے توقع کی جارہی ہے کہ صارفین رواں سال بلیک فرائیڈے پر پہلے سے بڑی تعداد میں آن لائن شاپنگ کو ترجیح دیں گے۔ اس سے قطع نظر کہ آپ کس آن لائن سٹور سے شاپنگ کرتے ہیں، ہمیں امید ہے کہ اس بلیک فرائیڈے پر آن لائن سٹورز کی بہترین ڈیلز سے استفادہ کریں گے۔

مزید : بزنس /اہم خبریں