پاکستان کی 3 کے مجموعی سکور پر دوسری وکٹ بھی گر گئی، کون سا کھلاڑی آﺅٹ ہوا؟ پریشان کن خبر آ گئی

پاکستان کی 3 کے مجموعی سکور پر دوسری وکٹ بھی گر گئی، کون سا کھلاڑی آﺅٹ ہوا؟ ...
پاکستان کی 3 کے مجموعی سکور پر دوسری وکٹ بھی گر گئی، کون سا کھلاڑی آﺅٹ ہوا؟ پریشان کن خبر آ گئی

  

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایشیاءکپ کے بڑے مقابلے میں پاکستان کی بھارت کیخلاف بیٹنگ جاری ہے تاہم قومی ٹیم اس وقت پریشانی کا شکار ہے جس کے تین کے مجموعی سکور پر 2 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے ہیں۔

پاکستان کے دوسرے آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی فخر زمان ہیں جو کوئی سکور بنائے بغیر ہی آﺅٹ ہو گئے ہیں اور یوں پاکستانیوں کی دھواں دار اننگز دیکھنے کی امیدیں بھی دم توڑ گئی ہیں۔ اس سے قبل امام الحق بھی صرف دو رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

واضح رہے کہ پاکستان کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ وکٹ بیٹنگ کیلئے سازگار ہے، اچھا کھیل پیش کر کے 280 سے زائد رنز بنانے کی کوشش کریں گے۔

مزید : کھیل