رہائی کا حکم ملتے ہی اڈیالہ جیل کے باہر کون پہنچ گیا اور اب وہاں کیا ہو رہا ہے؟ بڑی خبر آ گئی

رہائی کا حکم ملتے ہی اڈیالہ جیل کے باہر کون پہنچ گیا اور اب وہاں کیا ہو رہا ...
رہائی کا حکم ملتے ہی اڈیالہ جیل کے باہر کون پہنچ گیا اور اب وہاں کیا ہو رہا ہے؟ بڑی خبر آ گئی

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے احتساب عدالت کا فیصلہ معطل ہونے اور نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی رہائی کا حکم دیا جا چکا ہے۔ 

عدالت کی جانب سے فیصلہ سنائے جانے کے بعد مسلم لیگ (ن) کے کارکنان اڈیالہ جیل کے باہر جمع ہونا شروع ہو گئے ہیں اور اپنے قائد کی رہائی کے منتظر ہیں۔ ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل کے باہر جمع ہونے والے کارکنان اپنے قائد کے حق میں نعرے بازی کرنے میں مصروف ہیں۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے ضمانتی مچلکے جمع کرائے جا چکے ہیں اور انہیں آج کسی بھی وقت رہا کئے جانے کا امکان ہے۔ 

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /راولپنڈی