وزیر اعظم عمران خان نے یو اے ای میں قیام دو گھنٹے بڑھا دیا

وزیر اعظم عمران خان نے یو اے ای میں قیام دو گھنٹے بڑھا دیا
وزیر اعظم عمران خان نے یو اے ای میں قیام دو گھنٹے بڑھا دیا

  

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان پہلے دو روزہ غیر ملکی دورے پر سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں ہیں۔

نجی ٹی وی چینل” دنیا نیوز“ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے یواے ای میں قیام 2 گھنٹے بڑھادیا،عمران خان اب 6 گھنٹے قیام کریں گے،نئے شیڈول کے مطابق وزیراعظم رات 12بجے وطن روانہ ہوں گے، وزیراعظم کاپاک بھارت میچ دیکھنے کیلئے جانے کابھی امکان ہے ۔

واضح رہے گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان پہلے دو روزہ غیر ملکی سرکاری دورے پر مدینہ منورہ پہنچے وہاں روزہ رسول ﷺ اور نماز مغرب اور نوافل ادا کرنے کے بعد جدہ پہنچ گئے۔

مزید : قومی