نواز شریف اور مریم نواز کی رہائی کے ساتھ ہی وزیراعظم عمران خان سے متعلق اہم خبر آ گئی، دبئی میں کیا کرنے کافیصلہ کر لیا؟ ہر کوئی حیران رہ گیا

نواز شریف اور مریم نواز کی رہائی کے ساتھ ہی وزیراعظم عمران خان سے متعلق اہم ...
نواز شریف اور مریم نواز کی رہائی کے ساتھ ہی وزیراعظم عمران خان سے متعلق اہم خبر آ گئی، دبئی میں کیا کرنے کافیصلہ کر لیا؟ ہر کوئی حیران رہ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان کے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں قیام کے دورانئے میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا متحدہ عرب امارات میں قیام کا دورانیہ بڑھا دیا گیا ہے۔ وزیراعظم نے یو اے ای میں 4 گھنٹے قیام کرنا تھا تاہم اب وہ چھ گھنٹے تک قیام کریں گے۔سفارتی ذرائع کے مطابق پہلے شیڈول کے مطابق وزیراعظم نے رات 10 بجے پاکستان پہنچنا تھا مگر اب نئے شیڈول کے مطابق ان کی واپسی رات 12 بجے ہو گی۔
وزیراعظم عمران خان کے یو اے ای میں قیام کی مدت بڑھانے کی وجہ سے متعلق تاحال کچھ نہیں بتایا گیا تاہم یہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ ایشیاءکپ میں کھیلے جا رہے پاکستان اور بھارت کا میچ بھی دیکھنے جائیں گے۔