پاکستان کوٹنگ ایسوسی ایشن کی پہلی افتتاحی تقریب کا انعقاد ، لاہور چیمبر کے عہدیداران کی شرکت

پاکستان کوٹنگ ایسوسی ایشن کی پہلی افتتاحی تقریب کا انعقاد ، لاہور چیمبر کے ...
 پاکستان کوٹنگ ایسوسی ایشن کی پہلی افتتاحی تقریب کا انعقاد ، لاہور چیمبر کے عہدیداران کی شرکت

  

لاہور(ویب ڈیسک)مقامی ہوٹل میں پاکستان کوٹنگ ایسوسی ایشن کی پہلی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں لاہور چیمبر آف کامرس کے عہدیداران سمیت مختلف کاروباری شعبہ کے افراد نے بھرپور شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے مقامی ہوٹل میںپاکستان کوٹنگ ایسوسی ایشن کی پہلی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا ،تقریب کے مہمان خصوصی طارق حمید سابق صدر واپڈا اور معروف صنعتکار میاں انجم نثار، سابق نائب صدر لاہور چیمبر آف کامرس شیخ کاشف انور، پی سی اے کے چیئرمین معظم رشید اور دیگر نے تقریب سے خطاب کیا۔ اس موقع پر ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل کرنل لیاقت علی قمر نے پی سی اے کے اغراض ومقاصد بیان کیے۔تقریب کے اختتام پر مہمانوں میں شیلڈز بھی تقسیم کی گئیں۔

مزید : بزنس