شریف خاندان کو سزا ملنے کے بعد سے غائب ہونے والے حمزہ شہباز نواز شریف کی رہائی کے بعد میدان میں آگئے،کارکنوں کو اہم ہدایت جاری کردی

شریف خاندان کو سزا ملنے کے بعد سے غائب ہونے والے حمزہ شہباز نواز شریف کی ...
شریف خاندان کو سزا ملنے کے بعد سے غائب ہونے والے حمزہ شہباز نواز شریف کی رہائی کے بعد میدان میں آگئے،کارکنوں کو اہم ہدایت جاری کردی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما حمزہ شہبازشریف نے کہا ہے کہ میاں نوازشریف نے بہت بڑی قربانی دی ،ہمارے قائد کو جیل سے رہائی مل رہی ہے ، آج خوشی کا دن ہے ،تمام کارکن 2نفل شکرانے کے ادا کریں۔میڈیا سے گفتگو میںانہوں نے کہا کہ احتساب عدالت کے فیصلے میں لکھاگیاتھا کہ نوازشریف کےخلاف کرپشن ثابت نہیں ہوئی،وقت ثابت کرے گا کہ اس کیس میں کچھ نہیں ہے۔ان کا کہناتھاکہ بیوی آئی سی یو میں تھیں اوراحتساب عدالت کا فیصلہ آیا،لوگ تواحتساب عدالت کا فیصلہ سن کر بھاگ جاتے ہیں،نوازشریف اپنی بیٹی کے ساتھ وطن واپس آئے۔انہوں نے کہا کہ ن لیگی رہنما نے کہا کہ بہت جلد اپنے لیڈر میاں نوازشریف کو اپنے درمیان پائیں گے،استقبال سے متعلق مشاورت جاری ہے،پارٹی بیٹھے گی اور لائحہ عمل طے کرےگی۔

مزید : قومی