سوشل میڈیا پر لوگ اس نوجوان لڑکی کو خلائی مخلوق کہنے لگے، اس کے جسم میں ایسی کیا بات ہے؟ دیکھ کر آپ کی بھی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں

سوشل میڈیا پر لوگ اس نوجوان لڑکی کو خلائی مخلوق کہنے لگے، اس کے جسم میں ایسی ...
سوشل میڈیا پر لوگ اس نوجوان لڑکی کو خلائی مخلوق کہنے لگے، اس کے جسم میں ایسی کیا بات ہے؟ دیکھ کر آپ کی بھی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کیف(نیوز ڈیسک)اس دنیا میں مشہور ماڈل گرلز کی کوئی کمی نہیں۔ اگرچہ ان میں سے اکثر اپنی خوبصورتی اور نزاکت کے باعث شہرت پاتی ہیں لیکن یوکرین سے تعلق رکھنے والی ماڈل گرل باخارہ نبیوا کی وجہ شہرت بالکل اُلٹ ہے۔ ان کا جسم لوہے کی طرح سخت ہے، اور کسی طاقتور باڈی بلڈر جیسا یہ مضبوط جسم ہی اُن کی وجہ شہرت ہے۔


بائیس سالہ باخارہ فٹنس ماڈل ہیں۔ سوشل میڈیا پر ان کے followersکی تعداد 20 لاکھ سے زائد ہے، جن کے لئے وہ باقاعدگی سے اپنی سخت ورزش کی ویڈیوز پوسٹ کرتی رہتی ہیں۔لاکھوں لوگ اُن کی مداح تو ہیں مگر سوشل میڈیا پر اُن کے متعلق کچھ عجیب و غریب باتیں بھی گردش میں رہتی ہیں۔ ایسے لوگوں کی کمی نہیں جو اُنہیں کسی اور سیارے کی مخلوق قرار دیتے ہیں۔ اکثر اُن سے سوال پوچھا جاتا ہے ” آپ کا تعلق کس دنیا سے ہے؟“ ایک سوشل میڈیا صارف نے اس بارے میں اپنی رائے ظاہرکرتے ہوئے لکھا کہ” یقینا یہ خوبصورت ترین خلائی مخلوق ہے جو میں نے آج تک دیکھی ہے۔ “


سوشل میڈیا صارفین کی اکثریت باخارہ کو محض ا س وجہ سے خلائی مخلوق قرار دیتی ہے کہ ایک خاتون کے لئے ایسے مضبوط مسلز والی باڈی کا حصول ناممکن نظر آتا ہے۔ ان کے غیر معمولی جسم کی وجہ سے ہی اُن کا نام ’آئرن بم گرل‘ پڑ چکا ہے۔ کچھ لوگ تو یہ خیال بھی کرتے ہیں کہ وہ گوشت پوست کی بجائے لوہے کی بنی ہوئی ہیں، مگر شاید اس کی وجہ ان کے مضبوط مسلز کے ساتھ گہری رنگت کا منفرد ملاپ ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -