چین سے کسی بھی وقت تجارتی معاہدہ کر سکتے ہیں: ٹرمپ 

چین سے کسی بھی وقت تجارتی معاہدہ کر سکتے ہیں: ٹرمپ 
چین سے کسی بھی وقت تجارتی معاہدہ کر سکتے ہیں: ٹرمپ 

  

واشنگٹن (صباح نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ کسی بھی وقت تجارتی معاہدہ کر سکتے ہیں۔

وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین کو امریکا سے فائدہ نہیں اٹھانے دیں گے ، تاہم چین سے تجارتی معاہدہ ہو بھی سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین سے بات چیت کے لیے ہمیشہ تیار ہیں۔واضح رہے کہ ایک روز پہلے ہی امریکا نے چین کی200 ارب ڈالر کی درآمدات پر 10فیصد ٹیکس لگانے کا اعلان کیا ہے، جبکہ چین نے بھی امریکا کے خلاف جوابی اقدامات کا کہا ہے۔

مزید : بین الاقوامی