رحیم یار خان چلتی ٹرین پر چڑھنے کی کوشش کرنے والے نوجوان کو مسافر نے دھکا دے کر مار ڈالا

رحیم یار خان چلتی ٹرین پر چڑھنے کی کوشش کرنے والے نوجوان کو مسافر نے دھکا دے ...
رحیم یار خان چلتی ٹرین پر چڑھنے کی کوشش کرنے والے نوجوان کو مسافر نے دھکا دے کر مار ڈالا

  

رحیم یار خان(ڈیلی پاکستان آن لائن )چلتی ہوئی ٹرین پرایک نوجوان چڑھنے کی کوشش کررہا تھا جس کو دروازے میں کھڑے مسافرنے دھکا دے دیا جس کے نتیجے میں وہ ٹرین کے زد میں آکر ہلاک ہو گیا ہے۔

سماءنیوز کے مطابق رحیم یار خان سے مسافر ٹرین گزر رہی تھی جب ایک شخص نے چلتی ٹرین میں سوار ہونے کی کوشش کی۔ اس دوران ٹرین کے دروازے پر موجود کھڑے شخص نے عمر درازنامی شخص کو ٹرین سے نیچے دھکادےدیا،ٹرین کی زد میں آکرعمردراز جاں بحق ہوگیا۔ دھکا دینے والے شخص کو فوری طورپر پکڑلیا گیا اور ٹرین رکوائی گئی۔ ٹرین کے دیگر مسافروں نے اس شخص کی ٹرین سے اترکر پٹائی کردی۔ ملزم کوپولیس نے گرفتار کرلیا۔

مزید : جرم و انصاف