انوازشریف، مریم اور صفدر کی رہائی کے انتظامات مکمل، 7بجے سے پہلے رہاکردیاجائےگا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ہائیکورٹ کی جانب سے احتساب عدالت کا فیصلہ معطل ہونے کے بعد مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر کی رہائی کے انتظامات مکمل ہو گئے ہیں اوران 7بجے سے پہلے رہاکردیاجائےگا۔
دنیا نیوز کے مطابق نوازشریف کے استقبال کے لیے مسلم لیگ ن کے رہنما اور کارکن اڈیالہ جیل کے باہر موجود ہیں۔ ن لیگی رہنماوں میں شہباز شریف، جاوید ہاشمی، مشاہد اللہ خان، شکیل اعوان، سردار نسیم اختر اور دیگر شامل تھے۔اس سے پہلے طارق فضل چوہدری روبکار لے کر اڈیالہ جیل پہنچے تاکہ قانونی تقاضے پورے کیے جا سکیں۔رہائی کے بعد میاں نوازشریف، مریم نواز اور محمد صفدر خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور پہنچیں گے جہاں انہیں سخت سیکیورٹی میں جاتی امرا پہنچایا جائے گا۔بے نظیر ایئرپورٹ پر سیکیورٹی کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔